لاہور(جیوڈیسک) خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ امریکی ٹیلی فلم ٹارن (Torn) میں اپنے جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ٹارن کی کہانی پاکستانی نژاد امریکی ماہ نور بلوچ اور ایک مقامی رہائشی خاتون کے گرد گھومتی ہے جن کے بیٹے شاپنگ مال میں ہونے والے بم دھماکے میں مر جاتے ہیں۔
ایک جیسے کرب سے گزرنے والی دونوں خواتین کو حالات ایک دوسرے کے قریب لے آتے ہیں۔ دھماکے کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مرنے والے دونوں لڑکوں میں سے ایک دھماکے میں ملوث تھا۔ انویسٹی گیشن ٹیم دونوں خواتین سے تحقیقات کرتی ہے اور یوں دونوں کی دوستی ایک نیا موڑ لے لیتی ہے۔ فلم اٹھارہ اکتوبر کو نیو یارک میں ریلیز کی جائے گی۔