موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کر دی

Moodys

Moodys

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے جس کی ریٹنگ اس سے پہلے سی، اے ، اے ، ون تھی۔

بڑے پانچ بینکوں کے غیرملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر سی اے ، اے ،ون کر دیا گیا۔ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیرملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی ، اے ، اے، ٹو تھی۔

موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو مستحکم کر دیا گیا۔ موڈیز نے اس سے قبل پاکستانی معیشت کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر بی تھری کر دیا تھا۔