کراچی (جیوڈیسک) موڈیز پاکستان میں 3 جی کے لا ئسنس کی قیمت ایک نجی کمپنی کے لیے 40 کروڑ ڈالر تک توقع کر رہا تھا جبکہ یہ 30 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ پڑا۔ موڈیز انویسٹر سروسز کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان موبائل سیکٹر 3 اور 4 جی ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد مارکیٹ میں سستے اسمارٹ فونزکی دستیابی بھی ممکن ہوسکے گی۔
موڈیز کے مطابق ابتدائی دو سے تین سالوں میں 3 جی استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب 15 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جبکہ 4 جی سروس مہنگی ہونے سے ان کسٹمرز کی تعداد اس عرصے میں 3 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل سے حاصل ہونے والی ماہانہ اوسط آمدن 2 ڈالر 14 سینٹ ، بھارت میں 2 ڈالر 56 سینٹ اور سری لنکا میں 2 ڈالر 35 سینٹ ہے۔