موڈیز نے پاکستانی سکوک بانڈز کو سی اے اے ون ریٹنگ دیدی

Moody

Moody

نیو یارک (جیوڈیسک) موڈیز نے حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر جاری ہونے والے سکوک بانڈز کو ابتدائی طور پر سی اے اے ون ریٹنگ دی ہے۔ موڈیز ریٹنگ ایجنسی کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی سرمایاکاروں کو نیلامی کے لیے پیش کردہ اسلامی بانڈز کا آئوٹ لک مستحکم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کی بہتر ہوتی صورتحا ل کے علاوہ بڑے لیکن قابو ہوتے ہوئے مالیاتی خسارے کی بنیاد پر بانڈز کو یہ ریٹنگ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ درجہ بندی میں سیاسی اور اقتصادی سطح پر ممکنہ خطرات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اقتصادی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پیش رفت کرچکا ہے جبکہ ٹیکس نظام میں بہتری، اداروں کی نجکاری اور توانائی کے شعبے میں ابھی مزید کام ہونا باقی ہے۔