سری نگر (جیوڈیسک) حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے بہار سے لوگ لائے گئے معاشی امداد کا اعلان صرف لارے ہیں ، سارا پیسہ بھارتی فوج کی جیب میں جاتا۔ بھارت نے کشمیریوں کو مکمل طور پر قید کر دیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ تمام حریت رہنما نظر بند ہیں ، مقبوضہ کشمیر قلعہ بن گیا ہے ، ہر کلومیٹر کے بعد تلاشی لی جاتی ہے۔ مودی کے جلسے کو کامیاب دکھانے کے لئے بہار سے لوگ لائے گئے۔ بھارتی سرکار ریفرنڈم کیوں نہیں کراتی؟
مشعال ملک نے کہا کہ معاشی امداد کا اعلان صرف لارا ہے۔ سارا پیسہ فورسز کو مل جاتا ہے ۔ مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ یسین ملک سے کسی فیملی ممبر کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔