فیصل آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی معاملات حل کرنے کے بجائے سیاست کر رہے ہیں اور میڈیا میں ان رہنا چاہتے ہیں۔ مودی کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ تاہم کشمیر کا مسئلہ جب تک حل نہیں ہوگا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی رہےگی۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم کراچی جا رہے ہیں اور سندھ حکومت کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے عمران خان اور ان کی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مہذب زبان کا استعمال نہیں کرتی۔
ایاز صادق کا کہنا تھا یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مک مکا ہے۔ پیپلزپارٹی ہر معاملے پر قومی اسمبلی میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دیتی ہے۔ کئی بار توانہوں نے خود صلح کرائی ہے۔