موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک منفی کر دیا

Moodys

Moodys

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکس کا آؤٹ لک منفی کر دیا۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بینکوں نے حکومتی بانڈز میں بہت رقم لگا رکھی ہے، بینکوں کا کریڈٹ نچلی پروفائل کے سرکاری بانڈز سے منسلک ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے ڈیڑھ سال تک بینکوں کو نچلی پروفائل کے سرکاری بانڈز کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا اور بینکوں کو سست معیشت کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔