نیویارک (جیوڈیسک) آج چاند کو تسخیر کئے 45 سال ہو گئے ہیں۔امریکی خلا بازوں کے مشن اپولو الیون نےآج کے دن ہی پہلی بار چاند پر قدم رکھا تھا۔ 21
جولائی 1969 کو انسان نے پہلی بار چاند پر قدم رکھا۔ اپولو الیون مشن تین ارکان پر مشتمل تھاجن میں نیل آرم اسٹرونگ، ائیر فورس کرنل ایڈون ایلڈرین اور کرنل Michael Collins
شامل تھے۔ نیل آرم اسٹرونگ نے اس موقع پر اپنے پیغا م میں کہا تھا کہ زمین سے دو لاکھ چالیس ہزار میل دور کا سفر یادگار تھا۔اس مشن کے بعد مزید دس امریکی خلاباز بھی چاند پر روانہ ہوئے تھے۔