پشاور (جیوڈیسک) پشاور وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ چاند دیکھنا اور اس کا اعلان کرنا حکومت کا کام ہے، خود سے اعلانات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیئے۔
پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کیلئے سرکاری زونل کمیٹی موجود ہے جس کے ارکان بھی علما کرام ہی ہوتے ہیں اگر کسی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو وہ زونل رویت ہلال کمیٹی سے رابطہ کرے چونکہ چاند کے اعلان کا اختیار صرف اسی کمیٹی کو حاصل ہے