کروڑ لعل عیسن : حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چودھویں کے چاند کی مانند نظر آتے تھے۔ جن لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کیا ان کو ملی لذت ، دیدار اور محبت میں کوئی کمی نہیں۔ جس طرح پہلے لوگوں پر روزے فرض تھے اسی طرح تم پر بھی فرض کیئے گئے ہیں۔ تاکہ تم متقی اور پرہیز گار بن جائو۔
گناہوں سے بچ سکو۔ کم تولنا ، ملاوٹ اور حرم سے کمائی سے بچ سکو۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ ابن علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ تزکیہ نفس کا نام ہے۔ تا کہ آنکھ برا منظر نہ دیکھے، کان بری بات نہ سنے ، ہاتھ پائوں حتیٰ کہ جسم کا ہر حصہ سحری افتاری تک تمام چیزوں کا روزہ ہی اصل روزہ ہے۔
پھر ایسے روزے داروں کیلئے خاص درجہ ہے کہ روزہ داروں کیلئے جنت کا خاص دروازہ کھولا جائے گا۔ جس سے کسی دوسرے کو داخل نہ ہونے دیا جائے گا۔ قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ آج بڑے لوگوں سے نیچے تک روزہ خور ہیں۔ جنہوں نے رمضان شریف کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ ہر طرف ماہ رمضان کے دنوں میں ہوٹل کھلے روزہ داروں کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ لیکن انتظامیہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔