اسلام آباد (جیوڈیسک) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعہ کو) اسلام آباد میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوگا۔
وزارت مذہبی امورکے مطابق زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے چاندکے حوالے سے شہادتوں کی اطلاعات کیلیے ایک سیل قائم کیاگیاہے جس میں ملک بھرسے اطلاعات موصول کی جاسکیں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاندنظرآنے یانہ آنے کے حوالے سے ان شہادتوں کومدنظررکھ کرفیصلہ کریگی۔ دریں اثناء شوال المعظم کاچاندجمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات اور سپارکو کی وزارت مذہبی امور کو 16 اور 17 جولائی کی ارسال کردہ موسمیاتی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عیدالفطر کا چاند نظر آنیکا قطعاً امکان نہیں کیونکہ جمعرات کو چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائیگا۔