مون سون کی بارشوں سے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا ڈھول پھٹ، گیا گلی بازار جوہڑ وں میں تبدیل

لالہ موسی ٰ: مون سون کی بارشوں سے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا ڈھول پھٹ، گیا گلی بازار جوہڑ وں میں تبدیل ۔نمازیوں کیلئے مساجد جانا مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے بعد شہر کی اکثر گلیاں اور بازار جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

لوگ اپنے گھروں سے پانی نکالتے اورٹی ایم اے حکام کوستے رہے، بعض علاقوں میں ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ملازم پیشہ افراد ، طلبہ اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا خاص کر مریضوں اور بزرگ افراد کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا نا ممکن ہوگیا شہریوں نے نکاسی آب کیے ناقص انتظام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او گجرات سے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔