مون سون بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا

Monsoon rains

Monsoon rains

اسلام آباد (جیوڈیسک) اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ منگل تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔ منگل تک کشمیر، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ میں اکثر مقامات پر جبکہ وسطی پنجاب میں کہیں کہیں اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن میں کہیں جبکہ بنوں، حیدرآباد اور کراچی ویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔