ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں 80 اور 90 کے عشرے میں راج کرنے والی اداکارہ سری دیوی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں آئیفا آؤٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔
1975 میں ریلیز ہونے والی فلم جولی میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی وراسٹائل اداکارہ سری دیوی نے اپنی اداکاری کے ذریعے 80 اور 90 کی دہائی میں راج کیا تھا۔
بڑے پردے پر شوخ و چنچل لڑکی کے کردار ادا کرنے والی سری دیوی نے انگلش ونگلش جیسی فلم کے ذریعے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ چاندنی گرل کی شہرت سے معروف سری دیوی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں آئیفا آؤٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔
رواں برس آئیفا ایوارڈز کی تقریب اسپین کے شہر میڈرڈ 23 سے 26 جون تک منعقد کی جارہی ہے۔ اسی تقریب میں سری دیوی کو آئیفا آؤٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ 2016 سے نوازا جائے گا۔ واضح رہے کہ سری دیوی سے قبل ریکھا، یس جوہر اور وی کے ،ورتھی جیسی فلمی شخصیات کو اس ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔