زیادہ تر علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا

Warm Weather

Warm Weather

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی کشمیر اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف اور موسم گرم رہنے کے ساتھ بلو چستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔