لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ زیادہ فلموں کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘ مجھے امید ہے کہ رواں سال فلم انڈسٹری کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایاکہ جب سے فلم انڈسٹری میں آئی ہوں میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں زیادہ فلمیں کرنے کی بجائے صرف معیاری فلمیں کروں چاہے وہ ایک دو ہی کیوں نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں آج کل بھی مختلف فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں اور بہت جلد میری ایک نئی فلم مکمل ہونے والی ہے۔