ایک سے زائد نشستیں جیتنے والے ارکان کی دستبرداری کا سلسلہ جاری

Election Commission

Election Commission

لاہور (جیوڈیسک) ایک سے زائد نشستیں جیتنے والے ارکان کی اضافی نسشتوں سے دستبرداری کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے دس جون تک اضافی نشستوں سے دستبردار ہونے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف این اے اڑسٹھ سرگودھا کی نشست سے دستبردار ، این اے ایک سو بیس لاہور کی نشست رکھنے کا فیصلہ، نامزد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف این اے ایک سو انتیس، پی پی ایک سو انسٹھ اور دو سو سینتالیس سے دستبردار ہو گئے۔

چوہدری نثار نے پی پی چھ راولپنڈی کی نشست خالی کردی۔ ن لیگ کے خواجہ آصف نے پی پی ایک سو تیئس کی نشست چھوڑ دی۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان این اے ایک پشاور اور این اے اکہتر میانوالی کی نشست سے دستبردار ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے این اے تیرہ کی نشست چھوڑ دی۔

امیر حیدر ہوتی نے پی کے تیئس کی نشست خالی کردی، تحریک انصاف کے پرویز خٹک این اے پانچ نوشہرہ کی نشست چھوڑ دی ، پیر صدرالدین راشدی این اے دو سو سالہ کی نشست سے دستبردارہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جیتنے والے امیدواروں کو دس جون تک اضافی نشستیں چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا اضافی نشستیں نہ چھوڑنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔