ممبئی (جیوڈیسک) زیادہ کام اورہیوی جمناسٹک روٹین نے بولی وڈکی باربی ڈول کترینا کیف کو بیمار کر دیا۔ زیادہ سے زیادہ فلمیں حاصل کرنا ہر فلمی اداکارہ کا شوق رہا ہے اور یہی شوق بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو بیمار کر گیا۔ کترینہ کیف 26 جون کو آخری بار ارجن کپور کی سالگرہ کی تقریب میں دیکھی گئیں۔
اس کے بعد سے تاحال ممبئی میں موجوداپنے فلیٹ، بندرہ گول دیو ساگر اپارٹمنٹ سے باہر نہیں آئیں۔ کترینہ کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ کترینہ تیز بخار میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کے دوست اور خاندان کے افراد کو سخت تشویش ہے۔ کترینہ کیف دھوم 3 کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہیوی جمناسٹک پریکٹس کرنا پڑی جس کی وجہ سے انہیں تیز بخار نے آلیا۔