چنئی (جیوڈیسک) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کا کرکٹ چھوڑنے کا ابھی دور دور تک کوئی ارادہ نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ پہلے وقتوں میں 32 برس کی عمر ہونے پر کہا جاتا تھا کہ فاسٹ بولر کا کیریئر ختم ہونے والا ہے۔
مگر اب فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دی جانے لگی، میں اس وقت21، 22 برس کے کھلاڑی سے بھی زیادہ فٹ اور مزید 5، 6 برس کرکٹ کھیلوں گا۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل کے آخری اوور میں گرانٹ ایلوئٹ کے ہاتھوں 13 رنز کی پٹائی کے بارے میں اسٹین نے کہا کہ میگا ایونٹ گزر گیا، اس کے ساتھ اس کی باتیں بھی ماضی کا حصہ بن گئیں، میری توجہ اب صرف آگے کی جانب مرکوز ہے۔