کراچی (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر انصار برنی نے کہا ہے کہ مارننگ گلوری کے 21 ارکان کی آج رہائی کا امکان ہے۔ انصار برنی کا کہنا تھا کہ 6 پاکستانیوں سمیت مارننگ گلوری کے 21 افراد لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے حراستی مرکز میں ہیں۔
لیبیا کی عدالت اور اٹارنی جنرل کی جانب سے رہائی کے احکامات دیے جاچکے ہیں۔ انصار برنی نے کہا کہ مارننگ گلوری کے عملے کی جانوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ان کی رہائی میں مزید دیر نہ کی جائے۔