کراچی (جیوڈیسک) امریکی نیوی کی کامیاب کارروائی کے ذریعے لیبیا کے مسلح باغیوں سے آزاد ہونے والا تیل بردار بحری جہاز “مارننگ گلوری ” کے پاکستانی عملے کو آج لیبیا کے حکام پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیں گے۔
مارننگ گلوری کے سیکنڈ آفیسر مہدی شمسی کے والد نے کراچی میں جیو نیوز کو بتا یا کہ بحری جہاز کے ٹینک میں بھرے تیل کو لیبیا کے حکام خالی کروانا چاہتے ہیں اس کے لئے مارننگ گلوری کا عملہ وہیں موجود ہے لیکن تیکنیکی مسائل کے باعث ٹینک خالی نہیں کر پارہے،ان کا کہناتھا کہ پاکستانی عملے کوآج پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔