Posted on September 27, 2014 By Geo3 Webmaster بین الاقوامی خبریں
Shortlink:
Morning, Time
نیویارک (جیوڈیسک) صبح کے وقت اْٹھ کر دفتر جانا اکثر لوگوں کو بہت مشکل محسوس ہوتا ہے اور الارم کی تکلیف دہ آواز اس کوفت میں اور اضافہ کر دیتی ہے۔ اس عمل کو دلچسپ اور پر لطف بنانے کے لیے اب ©’Wakie‘ نامی ایک موبائل فون ایپ بنا دی گئی ہے۔
جس کے ارکان ایک دوسرے کو فری کال کر کے جگا سکتے ہیں۔ یہ ایپ آرمینیا سے تعلق رکھنے والے ہراچک اڈجامین نے تیار کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ الارم کی آواز کے بجائے اگر آپ کو کوئی انسان کال کر کے جگائے تو یہ کہیں زیادہ پر لطف ہو گا۔
by Geo3 Webmaster
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com