رباط (جیوڈیسک) مراکش کے جنوبی شہر تن تن میں ایتھلیٹس سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
نوجوان ایتھلیٹس اور ان کے کوچز سے بھری بس ایک مقابلے میں شرکت کیلئے مراکش کے شمالی شہر کی جانب جا رہی تھی کہ تن تن شہر میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔