طرابلس (جیوڈیسک) شمالی افریقا کے ملک مراکش میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں تیرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ لاپتہ ہوگئے۔
مراکش کا شہرGuelmim سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سڑکوں پر پانی ندی نالوں کی طرح بہتا رہا، سیلابی پانی سے ایک پل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جنوبی مراکش میں مختلف حادثات میں تیرہ افراد ہلاک اور اٹھارہ لاپتہ ہو گئے۔
متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔