مراکش(جیوڈیسک) میراتھن کے مشکل مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ آخری مرحلے میں ایتھلیٹس بیالیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ مراکش کے تپتے صحرا میں ایتھلیٹس کو سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ میراتھن مشکل مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ پجھتر کلو میٹر کے اختتام پر میراتھن کے فاتح کا فیصلہ ہوجائے گا جس کے لئے ایتھلیٹس نے کمر کس لی ہے۔ مراکش کے محمد آہنسل کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔
میراتھن کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس رانڈ میں پچاس مرد اور پانچ ٹاپ خواتین نے حصہ لیا ہے۔ آج ایونٹ میں آران کا دن ہے۔ ایتھلیٹس کل بیالیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے جس کے بعد ریس کے فاتح ایتھلیٹ کا اعلان کیا جائے گا۔