ماسکو: سائبر چوروں کا کارنامہ 20 لاکھ پاس ورڈز جاری کر دیئے

Cyber Thieves

Cyber Thieves

ماسکو (جیوڈیسک) مختلف ویب سائٹس پر استعمال ہونے والے 20 لاکھ سے زائد پاس ورڈز چوری کر کے شائع کر دیئے گئے ہیں۔ پاس ورڈز کی چوری کاانکشاف سائبر جرائم سے تحفط دینے والی ایک کمپنی نے کیا ہے۔

روسی زبان میں ایک ویب سائٹ پر شائع کئے گئے 20 لاکھ سیزائد پاس ورڈز میں فیس بک، گوگل، یاہو، ٹویٹر اور لنکڈ ان سمیت دیگر ویب سائٹس کے پاس ورڈز شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق پرسنل ڈیٹا اور پاس ورڈز ایک سافٹ ویئر کی مدد سے چوری کئے جاتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر لوگوں کے علم میں لائے بغیر ان کے کمپیوٹرز میں انسٹال کیا جا رہا ہے۔

جاری کردہ پاس ورڈز میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ 123456 ہے جس کی تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے۔ سائبر جرائم سے تحفظ دینے والی ایک کمپنی کے مطابق روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد کی نجی معلومات چرائی جاتی ہیں۔