ماسکو : شدت پسند تنظیم سے تعلق کے الزام میں 140 افراد گرفتار

Moscow

Moscow

ماسکو (جیوڈیسک)روس کے دارالحکومت ماسکو میں 140 افراد کو شدت پسند تنظیم سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق ماسکو سے گرفتار افراد میں سے 30 کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے۔

روس کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق 140 افراد کو شدت پسند تنظیم سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔روس میں یہ کاروائی بوسٹن میں ہونے والے دھماکوں کے بعد کی گئی ہے جہاں دھماکے کرنے والے دونوں بھائیوں کا تعلق چیچنیا سے بتایا گیا۔