ماسکو (جیوڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو کی لائبریری میں لگنے والی آگ سے نایاب قیمتی مواد کے جل جانے کا خطرہ بڑھ گیا۔ آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے پیش آیا۔
آگ نے دو ہزار مربع میٹر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ماسکو میں قائم یہ روس کا سب سے بڑا تحقیقی مرکز بھی ہے جس میں پندرہ لاکھ کے قریب قیمتی اور نایاب کتابیں موجود ہیں جن میں سے کچھ چار سو سال پرانی بھی ہیں۔