ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک مقامی شخص کی غیر ملکی کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف ہنگامے رات گئے جاری رہے، پولیس نے تین سو سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
ماسکو میں جمعرات کو پچیس سالہ روسی کی ایک کوکس باشندے کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے دارالحکومت کے جنوبی علاقوں میں دکانوں کے شیشے توڑ ڈالے اور پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔
مظاہرین نے غیر ملکیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے اپنے ہموطن کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔