روس (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے کا تاج مس وینزویلا گیبریلا آئسلر کے سر سجا دیا گیا۔ مس یونیورس کے مقابلے میں دنیا بھر کی 86 حسیناں نے حصہ لیا۔
مقابلے کو دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا گیا جسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ سابق مس یونیورس او لیوا کلپو نے ہیروں سے سجا تاج وینزویلا کی 25 سالہ حسینہ گیبریلا آئسلر کو پہنایا۔ گیبریلا آئسلر ٹی وی میزبان ہیں۔