ماسکو: روس کا اسنوڈین کوعارضی پناہ دینے پرامریکا ناخوش

Moscow

Moscow

روس میں امریکی خفیہ راز افشا کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈین کو عارضی پناہ دینے پر امریکا نا خوش ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈین کے وکیل کا کہنا ہے کہ اسنوڈین ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص ہے اور اسے زندگی گزارنے کے لئے رقم کی ضرورت ہے۔ اسنوڈین کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ انھے بہت سارے افراد نے اسنوڈین کو روزگار دینے کی پیشکش کی ہے تاہم یہ اسنوڈین کا ذاتی فیصلہ ہے۔

دوسری جانب امریکا نے روس کی جانب سے پناہ فراہم کرنے کے معاملے پرنہایت برہمی کا اظہار کیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ روسی حکومت کے اسنوڈین کو پناہ فراہم کرنے کے فیصلے پر خوش نہیں ہے۔