ماسکو: روس کا امریکا کو شام میں فوجی مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ

Moscow

Moscow

شام کے مسئلے پر امریکا اور روس کے درمیان ٹھن گئی۔ روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں فوجی مداخلت سے باز رہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شام میں حکومت کے خلاف کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے بغیر شام میں فوجی مداخلت بین الااقومی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

روسی وزیر خارجہ نے امریکا اور مغربی طاقتوں سے اپیل کی کہ شام میں فوجی مداخلت کر کے وہ ماضی کی غلطیوں کو دھرانے سے گریز کریں۔ شام میں صدر بشار الاسد کی جانب سے باغیوں کے خلاف مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بعد سینتس ممالک نے فوجی کاروائی کی حمایت کردی ہے۔