ماسکو (جیوڈیسک) روس کے اپوزیشن لیڈر بورس نیمیزوف قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے ریپبلکن پارٹی آف رشیا کے سربراہ بورس نیمزوف کو ماسکو کی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، بورس نیمزوف کوچار گولیاں ماری گئیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
بورس نیمزوف نوے کی دہائی میں روس کے نائب وزیرِاعظم بھی رہے تاہم دو ہزار تین میں موجودہ صدر ولادی میر پوٹن سے اختلافات کے باعث وہ پارلیمنٹ سے مستعفی ہو گئے تھے۔
بورس نیمزوف کا شمار ولادمیر پوٹن کے مخالفین میں کیا جاتا تھا اور اتوار کے روز وہ ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت بھی کرنے والے تھے۔