روس (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو شام کے تنازعے کے حل میں اہم کردار ادا کرنے پر نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ دنیا بھر کی مختلف شخصیات نے نوبل امن انعام کیلئے پیوٹن کی نامزدگی کو سراہا۔ شام کے تنازعے میں فوجی کاروائی سے اختلاف کرتے ہوئے سیاسی حل تجویز کرنے کا سہرا پیوٹن کے سر رہا۔
جس سے دنیا ایک نئی جنگ سے محفوظ رہی جبکہ عالمی طاقتیں جنگ کی حمایت میں تھیں۔ عراق اور افغانستان میں فوجی کاروائیوں کے باعث امریکی صدر بارک اوباما کو متنازع قرار دیا گیا۔ نوبل امن انعام کی بنیاد انیس سو ایک میں رکھی گئی اور دنیا میں قیام امن کے لیے جدوجہد کرنے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔