ماسکو : شدید برف باری، نظام زندگی متاثر، پروازوں میں تاخیر

Snowfall

Snowfall

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کے بعد ہر شے برف سے ڈھک گئی، جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ماسکو میں برفیلے طوفان نے ٹریفک کا نظام مفلوج کر کے رکھ دیا۔ طوفانی برف باری کے بعد حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں کئی ٹریفک حادثات ہوئے، سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگ گئے۔

جس کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جا ری ہے، ماسکو میں اس موسم کے باعث 20 پروازیں معطل جبکہ 170 تاخیر کا شکار ہوئیں۔