ماسکو : ورلڈ ایتھلیٹک چمپئن شپ، یوسین بولٹ توجہ کا مرکز ہوں گے

Yusen Bolts

Yusen Bolts

ماسکو (جیوڈیسک) ماسکومیں ہونیوالی ورلڈ چمپئن شپ میں دنیا بھر کے نامور ایتھلیٹکس حصہ لیں گے، جمیکا کے یوسین بولٹ ایک مرتبہ پھر سب کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔

کم سے کم وقت میں سومیٹرریس جیتنے والے یوسین بولٹ اس مرتبہ بھی ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز میڈلز کیلئے دو مقابلے ہوں گے، مردوں کی دس ہزار میٹر دوڑ اور خواتین میراتھن۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب بھی خوب توجہ کا مرکز ہو گی۔