برسٹل (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہر برسٹل میں ایک مسجد پر نسل پرستانہ حملے میں جیل میں قید کیون نامی شخص اپنی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
کیونی نامی اس شخص کو مسجد پر حملے کے الزام میں برسٹل کی عدالت نے ایک سال کی سزا سنائی تھی۔ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 35 سال تھی، اسے رواں سال جولائی میں مسجد پر حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ کیون اس گروپ میں شامل تھا جس نے 17 جنوری 2016ء کو مسجد پر دھاوا بولا تھا۔
20 جولائی کو عدالت کے فیصلے میں کیون کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ جرم میں شریک دیگر افراد میں 48 سالہ مارک پینیٹ کو 9 ماہ قید، 46 سالہ ایلی سن پینیٹ کو 6 ماہ قید اور 31 سالہ انجلینا مارگریٹ کو 4 ماہ قید کی سزا دی گئی۔
جبکہ ایلی سان اور مارگریٹ کو دو سال کے لیے معطل بھی کیا گیا۔