مدینہ منورہ (جیوڈیسک) مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺ دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے ، اللہ کے اس گھر کی بنیاد حضرت محمد ﷺ نے خود رکھی ۔ رمضان کےمبارک مہینے میں مسجد نبوی کی رونقیں اور بھی بڑھ جاتی ہیں ۔ مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی مسلمانوں کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے۔
ایک ہجری کو حضرت محمد ﷺ نے مسجد نبوی کی تعمیر کا حکم دیا اور خود اس کی تعمیر میں حصہ لیا ۔ روضہ رسول ﷺ بھی اس مسجد میں ہے جہاں ہر وقت زائرین کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ کئی مسلمان حکمرانوں نے مسجد نبوی میں توسیع اور تزئین و آرائش کا کام کیا ۔ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں ہونے والے توسیعی منصوبے میں حضرت محمد ﷺ کے تمام شہر کو مسجد کا حصہ بنا دیا گیا۔
گنبد خضراء کو مسجد نبوی میں امتیازی خصوصیت حاصل ہے۔ مسجد نبوی کے میناروں کی تعداد دس ہے ، مسجد نبوی میں زائرین کو گرمی اور دھوپ سے بچانے کے لیے 182 بڑی خود کار چھتریاں نصب ہیں ۔ یہاں لاکھوں افراد کے نماز پڑھنے کی بھی گنجائش ہے۔