مساجد و مزارات و مدارس پہ حملے کرنے والے خارجی ہیں۔ ممتاز عالم دین
Posted on April 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ممتاز عالم دین مفتی مامون الرشید قادری نے کہا کہ آج پورے ملک میں ہر طرف خون ہی خون ہے یہاں تک کہ مساجد و مدارس و مزارات بھی محفوظ نہیں مگر حکومت خاموش ہے اس لئے تو آئے روز مساجد ومداارس پہ حملے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جومساجد و مدارس پہ حملے کرتے ہیں۔
ان کا مذہب اسلام سے کوئی بھی تعلق و واسطہ نہیں ایسے لوگوں کو ہی اسلام کی دشمنی کے لئے چنا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ انکو سزا موت دے اور ان کا قلع قمع کرے یہ ہی لوگ خارجی ہیں دہلی کالونی میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں حکومت فوری طور پہ علماء و مساجد و مزارات کو تحفظ دیدہلی کالونی میں ہونے والے حملے میں شہید ہو نے والے مسلمانوں کو اللہ تعالی جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com