اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے مارچ نے نظریاتی اور فکری انقلاب برپا کر دیا ہے۔
کارکنوں کی جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر رہی ہے۔ جمہوریت لوٹ مار بن گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ گونگی اور بہری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ رات کو اگر انہیں مچھر سونے نہ دے۔
یا گھر کا بل زیادہ آئے تو “گو نواز گو کے نعرے لگائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو بجلی نہیں مل رہی، کھانے کے لئے لقمہ نہیں لیکن شریف خاندان امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔