تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل کی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے بیرون ملک بالخصوص عرب ممالک میں اپنے ایجنٹس بھرتی کرنے کی سب سے بڑی مہم شروع کر دی ہے جس کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک ایجنٹس بھرتی کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔ عرب ممالک میں عدم استحکام کی تحریک نے موساد کو ان ممالک سے ایجنٹس بھرتی کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔