تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح گنجائش کی انتہائی حد 1550 فٹ تک پہنچ گئی

Tarbela Dam

Tarbela Dam

کراچی (جیوڈیسک) تر بیلا ڈیم میں پانی کی سطح گنجائش کی انتہائی حد 1550 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی رات 3 بجے انتہائی سطح تک پہنچا، معمول کے مطابق تربیلا ڈیم 20 اگست کو ہی بھرتاہے۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 400 کیوسک ہے، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 78 ہزار 300 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 65 لاکھ 81 ہزار ایکڑ فٹ رکارڈ کیا گیا ہے۔