بیشتر مسلم امیدوار شکست کھا گئے

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی لوک سبھا کے سولہویں انتخابات میں مسلم امیدوار کم سے کم تعداد میں کامیاب ہوئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے واحد مسلم امیدوار سید شاہنواز حسینبھی الیکشن ہار گئے۔ یو پی سے اقلیتی طبقے کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا۔

کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والی اداکارہ نغمہ بھی ضمانت ضبط کرا بیٹھی۔ کانگریس کا کوئی قابل ذکر مسلم امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور ان کے صاحبزادے راہل گاندھی اپنی لوک سبھا کی نشستیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔

جمعیت علمائے ہند کے سیکریٹری جنرل مولانا محمود مدنی نے بھارتی انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ 21 مئی کو حلف اٹھانے والی نریندر مودی سرکار تمام اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو ساتھ لے کر چلےگی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کو لوک سبھا کی 280 نشستیں ملی ہیں۔ ان کے انتخابی اتحاد این ڈی اے کو مجموعی طور پر لوک سبھا کی 335 نشستیں ملی ہیں۔ نریندر مودی بدھ 21 مئی کو اپنی 12 رکنی کابینہ کے ساتھ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔