بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

Weather Dry Hot

Weather Dry Hot

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

تاہم آج رات مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، گوجرانوالہ، ساہیوال ڈویثرن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور، ژوب ڈویژن اور کشمیر میں بعض بارش ہوئی۔ آج ملک کے مختلف شہروں کے کم سے کم درجہ حرارت کچھ یوں رہے۔

سکردو 06، کوئٹہ 08، مری اور گلگت 09، اسلام آباد اور مظفر آباد 15، پشاور 17، لاہور 20، ملتان اور فیصل آباد 21، حیدر آباد 22 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔