بیشتر علاقوں میں موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان

Most areas

Most areas

لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ بارش لاہور میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔