ماں بننے کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں، ودیا بالن

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ اولاد کی خواہش ہے لیکن فی الحال ماں بننے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ودیا بالن کا کہنا تھا کہ میڈیا پر ان کے حاملہ ہونے سے متعلق غلط خبریں سن سن کر تھک گئی ہوں۔

اولاد کی خواہش ضرور ہے لیکن فی الحال ماں بننے کے لئے ذہنی طور پر بالکل بھی تیار نہیں ہوں کیونکہ ماں بننے کے بعد ایک اور انسان کی ذمہ داری آپ پر آ جاتی ہے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، آج کام کرنے والی تمام عورتوں کو 30 سال کی عمر میں شادی کرنے کی پریشان کن صورت حال کا سامنا ہے۔

بہت سے شادی سی شدہ دوستوں نے بتایا ہے کہ شادی کے بعد روز صبح سویرے اٹھنا پڑتا ہے، بچوں کی صفائی کا خیال رکھنا پڑتا ہے جس میں کافی زیادہ وقت لگ جاتا ہے، مجھے نہیں پتہ کہ ماں بننے کے بعد کس طرح سے اس صورت حال کا سامنا کروں گی۔