ماں کا دودھ بچوں کیلئے بہترین غذا کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

قصور (محمد عمران سلفی سے) محکمہ بہبود آباد ی قصور کے زیر اہتمام ”ماں کا دودھ بچوں کیلئے بہترین غذا ”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز فلاحی مرکز قصور 5میں محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتمام ”ماں کا دودھ بچوں کیلئے بہترین غذا ”کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر میاں محمد امجد فاروق ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر قصور مسز سعدیہ صدیق ، پروجیکشنسٹ محمد عمر بشیر اور علاقہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی او پاپولیشن ویلفیئر میاں محمد امجد فاروق نے بچوں کیلئے ماں کے دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کیلئے ماں کا دودھ بہترین غذا ہے اوربچے ماں کا دودھ پینے کی وجہ سے ابتدائی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں چھاتی کے کینسر جیسی موذی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں اس لئے مائیں بچوں کو صرف اپنا ہی دودھ پلائیں ۔ضلع بھر میں مرحلہ وار فلاحی مراکزوں میں مائوں کو آگاہی دینے کیلئے سیشن کئے جائینگے تا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین تک یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ بچوں کیلئے ماں کا دودھ کیا اہمیت رکھتا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126