لاہور (جیوڈیسک) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں دو روز قبل قتل ہونے والی ماں بیٹی آمنہ اورریحانہ کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر مقتولین کے لواحقین نے اہل علاقہ کے ہمراہ شاہدرہ سٹاپ بلاک کرکے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی اس موقع پر مقتولہ ریحانہ کے بھائی کیس کے مدعی آصف کا کہنا تھا کہ دو روز گزرچکے ہیں
لیکن پولیس نے ابھی تک ملزمان مشتاق اور اسکے تین بیٹوں کو گرفتار نہیں کیا جبکہ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔دریں اثنا نشتر کالونی کے علاقہ روہی نالے میں نامعلوم نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ہے جس کے منہ پر سلوشن ٹیپ لگی ہوئی ہے۔