اسلام آباد (جیوڈیسک) بابائے قوم و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 47 ویں برسی کل (9 جولائی) ملک بھر میں عقیدت و احترام اور قومی جذبہ کیساتھ منائی جائیگی۔
اس موقع پر مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام خصوصی کانفرنسز، سیمینارز، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔
محترمہ فاطمہ جناح 8 اور 9 جولائی 1967ء کی درمیانی شب 73 برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ مادر ملت کی برسی کے موقع پر میڈیا خصوصی پروگرامات اور دستاویزی فلمیںنشر کرے گا جس میں محترمہ کی اپنے بھائی کے ہمراہ الگ خطہ کے حصول کیلئے جدوجہد و قربانیوں کو اجاگر کیا جائیگا۔
اسی طرح اخبارات میں بھی خصوصی ایڈیشن شائع کئے جائیں گے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح تحریک پاکستان میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیا اور 8 اور 9 جولائی کی درمیانی شب 76 برس کی عمرمیں اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔