ماں باپ میں علیحدگی ،کمسن بچے پناہ کیلئےلاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

Little Children

Little Children

لاہور (جیوڈیسک) محبت کی شادی کرنے والے جوڑے میں علیحدگی ہو گئی، کمسن بچے پناہ کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ باپ بیرون ملک چلا گیا جبکہ ماں بچوں کو چھوڑکر اپنے بھائیوں کے پاس ملتان چلی گئی۔

6سالہ عمر اور اس کی 5 سالہ بہن آمنہ اپنے وکیل کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ پہنچے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے پاپا ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں جبکہ ماما ملتان چلی گئیں، ہمیں اپنے امی ابو کے پاس جانا ہے۔ بچوں کے وکیل کا کہنا تھا کہ بچوں کے والدین علیحدگی کے بعدانہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

بچوں کے پاس کوئی سہارا نہیں جبکہ ماں باپ انہیں رکھنے کو تیار نہیں۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت کی کہ بچوں کی ماں کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔ مزید سماعت 9 جنوری کو ہو گی۔